Sunday, 19 March 2017

یوم پاکستان کی فل ڈریس ریہرسل ، جڑواں شہروں میں موبائل سروس بند

NeoNews021

ریہرسل میں ڈیفنس فورس نے حصہ لیا ، سکیورٹی کے پیش نظر متعدد سڑکوں کو بھی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے
اسلام آباد (نیو نیوز ) یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل جاری ہے ، جڑواں شہروں میں موبائل فون اور متعدد سٹرکیں بند کر دی گئی ہیں ۔ فل ڈریس ریہرسل میں ڈیفنس فورسز نے حصہ لیا ، اس موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل سروس ایک بجے تک بند رہے گی ، سیکورٹی کے پیش نظر متعدد سڑکیں بھی بند کی گئی ہیں ۔ ٹریفک پولیس پلان کے مطابق ایکسپریس وے کھنہ پل سے زیرو پوائنٹ تک ، مری روڈ فیض آباد سے راول ڈیم چوک تک اورکشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے ڈھوکری چوک تک بند رہے گا تاہم میٹرو بس سروس معمول کے مطابق اپنا آپریشن جاری رکھے گی ۔

اسلام آباد: نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو رہا کر دیا



شرجیل میمن کو نیب حکام نے دبئی سے وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔
اسلام آباد: (نیو نیوز) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرجیل میمن کو ڈھائی گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا۔ نیب نے حفاظتی دستاویزات کی پڑتال کے بعد شرجیل میمن کو رہا کیا۔ شرجیل میمن کو نیب حکام نے دبئی سے وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ شرجیل میمن کئی مقدمات میں نیب کو مطلوب ہیں۔ دبئی سے واپسی پر مکیش چاولہ، فیاض بھٹ، تیمور تالپور اور امداد پتافی بھی شرجیل میمن کے ساتھ تھے۔ چاروں وزرا کی موجودگی میں شرجیل میمن کو گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسری جانب شرجیل میمن رہائی کے بعد سندھ ہاؤس پہنچ گئے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کروں گا اور تمام تفصیلات سامنے لاؤں گا۔ ادھر شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے بھی رابطہ ہوا۔ شرجیل میمن نے مراد علی شاہ کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

Friday, 17 March 2017

مردم و خانہ شماری میں پینسل سے فارم بھرنے پر فوری ایکشن ہوگا، چیف کمشنر شماریات


چیف کمشنر شماریات آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ فارم پینسل سے نہیں بال پین یا مارکر سے پُرکریں اور ہم نے عملے کے کسی رکن کو پینسل نہیں دی جب کہ پینسل سے فارم پُر کرنے کی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف کمشنر شماریات آصف باجوہ نے کہا کہ 63 اضلاع میں خانہ شماری کا عمل آج مکمل ہوجائے گا اور کل 18 مارچ سے پاکستان بھر میں مردم شماری شروع ہوگی جب کہ جن مقامات پر خانہ شماری مکمل نہیں ہوئی وہاں خانہ شماری کا کام جاری رہے گا اور دوسری ٹیمیں وہاں کام کریں گی تاہم  خانہ شماری کا ڈیٹا اب تک نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی تحصیل یا ضلع میں ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نہیں جب کہ 63 اضلاع کی خانہ شماری کا تمام ڈیٹا ابھی شمار کنندہ کے پاس ہے جو اسلام آباد بھیجا جائے گا۔
چیف کمشنر شماریات کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مردم شماری کا کوئی خفیہ ڈیٹا نہیں اور نہ ڈیٹا کہیں سے آیا ہے، مردم شماری میں ملک میںنہیں دی جب کہ پینسل سے فارم پُر کرنے کی شکایت پر فوری ایکشن  موجود تمام افراد کو شمار کرنا ہے اور اس کے نتائج میں غیرملکیوں کے اعدادو شمار الگ ہوں گے،  تمام خاندانوں کا الگ الگ اندراج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ فارم پینسل سے نہیں بال پین یا مارکر سے پُرکریں اور ہم نے عملے کے کسی رکن کو پینسل لیا جائے گا۔

عمران خان نے نجم سیٹھی کو بھی ’’پھٹیچر‘‘ قرار دے دیا


پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے چیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کو ’پھٹیچر‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی پاکستان سپر لیگ ’’پھٹیچر‘‘ نجم سیٹھی سے اچھی کریں گے اور ہم باہر سے کوالٹی کے کھلاڑی بلائیں گے ریلوکٹوں کو نہیں۔

اسلام آباد میں انصاف سپرلیگ کے فائنل کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کے چیرمین نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگلی پاکستان سپرلیگ تحریک انصاف کی حکومت میں ہوگی اورہم پی ایس ایل پھٹیچر نجم سیٹھی سے اچھی کریں گے جس میں باہرسے کوالٹی کے کھلاڑی بلائیں گے کسی ریلوکٹوں کونہیں بلائیں گے۔