چیف کمشنر شماریات آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ فارم پینسل سے نہیں بال پین یا مارکر سے پُرکریں اور ہم نے عملے کے کسی رکن کو پینسل نہیں دی جب کہ پینسل سے فارم پُر کرنے کی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف کمشنر شماریات آصف باجوہ نے کہا کہ 63 اضلاع میں خانہ شماری کا عمل آج مکمل ہوجائے گا اور کل 18 مارچ سے پاکستان بھر میں مردم شماری شروع ہوگی جب کہ جن مقامات پر خانہ شماری مکمل نہیں ہوئی وہاں خانہ شماری کا کام جاری رہے گا اور دوسری ٹیمیں وہاں کام کریں گی تاہم خانہ شماری کا ڈیٹا اب تک نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی تحصیل یا ضلع میں ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نہیں جب کہ 63 اضلاع کی خانہ شماری کا تمام ڈیٹا ابھی شمار کنندہ کے پاس ہے جو اسلام آباد بھیجا جائے گا۔
چیف کمشنر شماریات کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مردم شماری کا کوئی خفیہ ڈیٹا نہیں اور نہ ڈیٹا کہیں سے آیا ہے، مردم شماری میں ملک میںنہیں دی جب کہ پینسل سے فارم پُر کرنے کی شکایت پر فوری ایکشن موجود تمام افراد کو شمار کرنا ہے اور اس کے نتائج میں غیرملکیوں کے اعدادو شمار الگ ہوں گے، تمام خاندانوں کا الگ الگ اندراج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ فارم پینسل سے نہیں بال پین یا مارکر سے پُرکریں اور ہم نے عملے کے کسی رکن کو پینسل لیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment
Write:
Follow @NeoNews021
Send It To 40404;